چیئرمین سینٹ یوسف رضاکی ایڈیٹرانچیف آن لائن محسن بیگ کے گھر آمد،بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایڈیٹر انچیف روزنامہ جناح اور ان لائن نیوز نیٹ ورک محسن جمیل بیگ کی رہائش گاہ پر ان کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ کے انتقال پر دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے لواحقین کیلیے صبر جمیل کی بھی دعا کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔محسن بیگ سے ان کے بھائی کے انتقال پر دیگر معروف کاروباری شخصیات نے بھی اظہار تعزیت کیا۔
Comments are closed.