آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں‘تاجروں کو ٹیکس چھوٹ نہیں دے سکتے:وزیرخزانہ
اسلام آباد (آن لائن) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس چھوٹ نہیں دے سکتے۔ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، ایشو پر رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت ہوگی اور ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے جب کہ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی مالیاتی معاہدہ تیار کیا جائے گا، بیرونی فنانسگ کا 2 ارب ڈالر کا خلا ہے، اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پربات چیت جاری ہے، کمرشل لون کے لیے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرض رول اوور کے لیے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اورمثبت انداز میں چل رہی ہے، دوست ممالک کے متعلقہ ادارے جلد اپنی حکومتوں کو اس بار ے میں آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہے کہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.