پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت زیادہ بندے اکٹھے نہیں کر سکے گی،لوگ جلسہ میں عمران خان کیلئے آتے ہیں،محسن جمیل بیگ
اسلام آباد(آن لائن )سینئر تجزیہ کار و صحافی محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جلسے کیلئے زیادہ بندے اکٹھے نہیں کر سکے گی ۔
لوگ جلسہ میں عمران خان کیلئے آتے ہیں موجودہ قیادت یا اس قیادت کیلئے نہیں آتے ہیں۔حکومت کیوں پریشان ہے یہ حکومت ہی بتا سکتی ہے پورے ملک کے حالات دیکھیں تو لوگ بہت نامید ہو چکے ہیں ۔جس طرح حالات پیدا ہو رہے ہیں یہ کوئی اچھی علامت نظر نہیں آ رہی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو الیکشن میں جو ہار کا سامنا کرنا پڑا اس بات پر بھی وہ ناراض ہیں کہ مجھے تھوڑا سا ایج دیا جاتا تو میں وہاں مقابلہ کر سکتا تھا ۔ایج سے مراد سب کو پتا کہ وہ کیسے ملتا اور سب کو ملا ہے ۔پی ٹی آئی والوں کی جانب سے مولانا کے خلاف جو نعرے لگتے رہے ہیں اور ذاتی نعرے لگائے گئے اور بانی پی ٹی آئی نے جو ان کے خلاف باتیں کیں۔مولافضل الرحمان نے حکومت پر یہ واضح کر دیا کہ اگر آپ میرے ساتھ نہیں چلیں گے تو میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کرسکتا ہوں ۔
فطری طور پر مولانا نے آنا ان لوگوں کے ساتھ ہی کیونکہ وہ پی ڈی ا یم کا مرکزی حصہ رہے اور عمران خان کے خلاف جدوجہد کی ۔عمران خان کے ساتھ چلے بھی جائیں تو مولانا کو کیا مل سکتا ہے یا وہ کیا توقع کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والوں یا اتحاد میں جو شامل جماعتیں ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تحریک اگر جس دن چلنی ہوئی اس کیلئے کوئی سیاسی جماعت نہیں چاہئے لوگ خود باہر نکل آئیں گے ۔
Comments are closed.