وزارت کو خواتین کے لئے رول ماڈل بنایا جائے گا،احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت کو خواتین کے لئے رول ماڈل بنایا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف وزارت منصوبہ بندی کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور وزارت کی تمام خواتین نے شرکت کی

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہر خاتون کو کام کی جگہ پر تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ہم نے حکومت میں آتے ہیں خواتین کی قومی ترقی میں شمولیت بڑھانے کے لیے جینڈر یونٹ قائم کیا تاکہ خاتون دفتر میں تحفظ کے احساس کے ساتھ کام کرے، اور وزارت منصوبہ بندی کو خواتین اپنے لییکام کرنے کی محفوظ ترین جگہ لگے انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے لیے بہترین ڈے کئیر بنایا تاکہ مائیں ذہنی سکون سے کام کریں۔انھوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک 50 فیصد خواتین کی شمولیت نہ ہو، اورمری پوری کوشش ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کو خواتین کے لیے رول ماڈل بنایا جائے، یہاں کسی خاتون کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا… اعجاز خان

Comments are closed.