اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری جانب گامزن ہے۔سی پیک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔ سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملکی معیشت بہتری جانب گامزن ہے ۔ سی پیک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ملک میں محفوظ ماحول یقینی بنا نے پر ہے ۔ کیو نکہ معاشی ترقی کے لئے ملک میں استحکام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کا امن بحال ہوا ۔ انہوں نے کہا حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔ بلکہ سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا ۔ نوازشریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ۔
دوہزار اٹھارہ میں مہنگائی کی شرح چار فیصد تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت ڈیجیٹل دہشتگردی کا سامنا ہے ۔ فیک نیوز کے ذریعے غلط پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے ۔ ہمیں فیک نیوز ار پروپیگنڈے سے نمٹنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا وزیر اعظم ایز آف بزنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ ایس آئی ایف سی بھی اس پر کام کر رہی ہے ۔ ای بزنس کے لئے وزارت خزانہ میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی ایک زبردست قوم ہیں ان سے ز یادہ پوری دنیا میں کوئی چیریٹی نہیں کرتا یقینا اس قوم کا یہ جذبہ اپنے ملک کو ڈوبنے نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ ایف بی آ ر کی ڈیجیٹیلائزیشن کی جارہی ہے جبکہ دیگر اہم اصلاحات بھی جاری ہیں ۔
Comments are closed.