راولپنڈی: ٹریلر اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور وین میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

Comments are closed.