پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی موومنٹ کے حوالے سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کردیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے۔ معاشرے کے محروم طبقے کیلیے پنجاب انڈومنٹ فنڈکااجراکیا جبکہ تعلیم کے فروغ کیلیے دانش سکول کا قیام عمل میں لایاگیا۔ طلبا کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیے۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جوکہ بڑا چیلنج ہے۔

Comments are closed.