پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا،صدرزرداری

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موثر، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم 2024 سے ویڈیو خطاب میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔صدر مملکت نے ملک میں محفوظ، پائیدار، موثر اور ماحول دوست نقل و حمل کا نظام فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا

، لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موثر، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فروغ میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی، پاکستان میں دیہی علاقوں کی سدا بہار سڑکوں تک رسائی 92% تک ہو گئی، جو نمایاں بہتری ہے، دیہی علاقوں کی رسائی میں اضافہ پائیدار ترقی کے فروغ، دیہی آبادی کو بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا

، پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی پائیدار دیکھ بھال، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں تباہ کن سیلابوں، شدید بارشوں، موسمی حالات نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستان پائیدار ترقی کے فروغ، علاقائی و عالمی معاشی ترقی میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین کے منصوبوں کو بھی سراہا۔

Comments are closed.