نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) ان ایکشن‘ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ابتدائی طور پر ٹیکس نہ دینے والوں پر 5 پابندیاں لگائی جائیں گی۔نئی پالیسیوں کے تحت، نان فائلرز کو کوئی بینک اکاوٴنٹس کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی

۔ذرائع کے مطابق جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں،دوسری کیٹگری میں ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، یہ اقدامات فائلنگ سسٹم کی تبدیلی کا حصہ ہیں۔ ان اقدمات کی وزیر اعظم نے اصولی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ العمل ہونگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے نان فائلر فیس کی مد میں جمع ہوئے ۔ان افراد سے ٹیکس ریونیو تاحال وصول نہیں کیا جا سکا۔

Comments are closed.