شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی کارروائی ،8 خوارجی ہلاک

راولپنڈی (آن لائن)سیکورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارجی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کیخاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.