پر امن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں، کابل دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کرے ، پاکستان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ پر امن اور خوشحال افغانستان کے خواہاں ہیں ۔ ہمسایہ ملک د ہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کا رروائیاں کر کے علاقے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے ۔ اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ مالم جبہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ غیر ملکی سفارتکاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان بھر میں سفر کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی صحافیوَں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا وز یر اعظم اس وقت نیویارک میں ہیں۔ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نے لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے مالدیپ, ترکیے, کویت, اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے بڑھتی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ترجمان نے کہا اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو شہداء کی شناخت ظاہر کرکے ان کے باقیات ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنا چاہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا کو افغان طالبان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔ تاکہ لوگوں کے لیے معاشی مواقع پیدا ہو ں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی فلاح ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم افغانستان کو ایک مستحکم, پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان پاکستانی طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کاروائی کرے ۔ ترجمان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوے کہا او آئی سی رابطہ گروپ نے بھی فلسطین اور کشمیر پر بات چیت کی پاکستان اور ایران قریبی ہمسائے ہیں ۔

دونوں ممالک میں رابطے کے متعدد چینلز موجود ہیں۔ یقین رکھتے ہیں کہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعہ دونوں ممالک اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ مالم جبہ پر ترجمان دفتر نے رد عمل دیتے ہوے کہا پاکستان تمام سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا ضامن ہے ۔ ہم غیر ملکی سفارتکاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان بھر میں سفر کریں ۔ ہم نے مالم جبہ واقعے کی مذمت کی ہے ۔ سیکیورٹی ایجنسیز اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں ۔ واقعے میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے ۔ وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اطلاع نہ دینے کا سخت نوٹس لیا جارہا ہے ۔ ترجمان نے کہا سفارتکاروں کے دورے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو اطلاع دی گئی تھی ۔ ہمار ے پاس اس حوالے سے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہے۔ مالم جبہ واقعے کے حوالے سے دفتر خارجہ کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ہماری مشاورت جاری ہے ۔ غفلت برتنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

Comments are closed.