آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری، پاکستان کو سات ارب ڈالر پروگرام کی پہلی قسط موصول
اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو سات ارب ڈالر کے پروگرام کی پہلی قسط موصول ہوگئی ۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب دو کروڑ 69لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جس سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی تفصیل تین اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ دنوں 37ماہ پر مشتمل سات ارب ڈالر کے پروگرام کی پاکستان کے لیے منظوری دی تھی
Comments are closed.