وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات بہت مفید رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا
نیوایارک (آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کو سود مند قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے لیے نئے فنڈ کی معاونت سے چلنے والے پروگرام پر بات چیت ہوئی، یہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے مدد گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے جامع ترقی کے فروغ کے لیے مدد ملے گی۔
Comments are closed.