کیا عمران خان کی سزا معطلی بشری بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ ہے،حافظ حمد اللہ
اسلام آباد (آن لائن)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی سزا معطلی فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیا عمران خان کی سزا معطلی بشری بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟سیاسی مخالفین کو این ار او کا طعنہ دینیوالا عمران خان تھوڑا سا اپنی اہلیہ کی طرف نظرڈال کر بھی دیکھے ،انہوں نے کہا کہ اب بشری بی بی کس کیلئے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیں،
گزشتہ روز ایک تحقیقاتی صحافی کی خبر نیعمران خان کا اصل چہرہ قوم کیسامنے بے نقاب کیاتھا ،بشری بی بی اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے کیوں ملی ،بشری بی بی نے اس اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سے باہر جانے کو تیار ہے،آج میں ساری قوم کو بتادوں عمران خان اب باہر جانے کیلئے منتیں کررہا ہے۔
Comments are closed.