گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
راولپنڈی(آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔جس کے بعدرواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1172 تک پہنچ گئی ہے۔راولپنڈی کی مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 138 افراد زیر علاج ہیں ،پوٹھوہار ٹاون سے 32 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ،رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں کانگو وائرس کے 2 جبکہ خسرے کے 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.