پاکستان کی مشرق وسطی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے مشرق وسطی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے اسرائیل کو باز رکھے‘حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل سے خطے میں عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوگا۔ اتوار کو جانے والے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ شہری آبادیوں پر اسرائیلی بے لگام حملے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ کئی دنوں سے اسرائیلی افواج لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے
، شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل لبنان کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے، ہم اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کے اہل خانہ اور لبنان کے عوام کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو قتل کرنے کا کا لاپرواہانہ عمل پہلے سے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں ایک بڑا اضافہ ہے، پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو خطے میں اس کی مہم جوئی سے روکے،ترجمان سلامتی کونسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے اسرائیل کو باز رکھے۔
Comments are closed.