جمعیت علما اسلام کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل‘ مولانا فضل الرحمان 5سال کیلئے بلامقابلہ امیرمنتخب

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علما اسلام کے انٹرپارٹی انتخابات مکمل مولانا فضل الرحمان ائندہ پانچ سال کیلئے جے یوآئی کے بلامقابلہ امیر جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔اتوار کو پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عمومی کے تقریبا پندرہ سو اراکین نے شرکت کی۔ اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے مولانا فضل الرحمان کو بلا مقابلہ امیر جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

مرکزی امیر کیلئے خواجہ خلیل الرحمان کندیاں شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی۔ اسی طرح علامہ راشدمحمود سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا جس کی احمد علی درویش اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے تائید کی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان#/s#

Comments are closed.