محمد یوسف سلیکشن کمیٹی ممبرکے عہدے سے مستعفی ہو گئے
اسلام آباد (آن لائن) محمد یوسف سلیکشن کمیٹی ممبرکے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ محمد یوسف نے قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے تاکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکیں۔پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف پی سی بی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنے وسیع علم اور تجربے کا اظہار کریں گے۔یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں تیسرے پوزیشن حاصل کی تھی۔۔!!
Comments are closed.