آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بروز پیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
اسلام آباد(آن لائن) قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بروز پیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ایجوٹینٹ جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ لیں گے جو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے تبدیلی کمانڈ کی تقریب آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی جہاں جنرل عاصم ملک باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ادارے کے سینئر افسران ان کا استقبال کرینگے۔۔گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا تھا۔
Comments are closed.