وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گولی چلانے ، لاشیں گرانے کا بیان دے کر اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گولی چلانے ، لاشیں گرانے کا بیان دے کر اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ، اسلام آباد، پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی 9مئی کو دوہرانے کے مترادف ہے ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا کوئی بیان، کوئی اقدام اور کوئی رویہ جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی نہیں ۔ وزیراعلی خیبرپختون خوا کے گولی چلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گولی چلانے اور لاشیں گرانے کا وزیراعلی خیبرپختون خوا کا بیان ان کی اپنی ناکامی کا اعتراف ہے کہ وہ کے پی حکومت چلانے کے قابل نہیں ہے وزیراعلی خیبرپختون خوا گالی سے اب گولی پر آگئے ہیں، اس سے وہ اپنا نقصان کریں گے
، کسی اور کا نہیں اسلام آباد اور پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دوہرانے کا اعلان ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا کوئی بیان، کوئی اقدام اور کوئی رویہ جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اِنہوں نے کبھی نہیں کہاکہ ہم تعلیم، صحت، روزگار، معاشی بہتری کے میدانوں میں مقابلہ کریں گے انقلاب لانا ہے تو صحت، تعلیم اور عوام کی فلاح بہبود کے منصوبوں کا انقلاب لائیں، کے پی میں کرپشن اور نا اہلی کی انتہا ہو چکی اصل مقابلہ یہ تھا کہ وفاق اور وفاق اور پنجاب کی طرح بجلی کے صارفین کو خیبرپختون خوا حکومت اپنے صوبے میں کوئی ریلیف دیتی ہے اصل مقابلہ یہ تھا کہ ہسپتال، درس گاہوں کی تعمیر سے عوام کی خدمت کا کوئی ریکارڈ بناتے ۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے دورے کو دھرنوں سے ناکام بنانے والے اب ایس سی او کے اجلاس کے موقع پر پھر فساد مچانا چاہتے ہیں پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والی پی ٹی آئی کو تکلیف ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر کیوں چل پڑا ہے عوام کو تیز ترین مہنگائی سے تکلیف دینے والوں کو تکلیف ہے کہ مہنگائی 32 فی صد سے 9.6 فی صد پر کیوں آگئی ہے ۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ گالی ، گولی اور بندوق سے مہنگائی کم ہوگی نہ بیروزگاری، گیارہ سال سے خیبرپختون خوا پی ٹی آئی کی لوٹ مار کا اڈہ بنا ہوا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے فسلطینیوں کی حمایت کی اور اسرائیل کو للکارا، پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کو اس پر تکلیف ہوگئی ہے
Comments are closed.