تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 25پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 25پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،ہفتے کو ہونے والے احتجاج کے دوران اٹک کے نزدیک ہرو پل اور کٹی پہاڑی کے پاس یہ جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس اہلکاروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں بھی آئی ہیں اور شدید زخمی ہوئے ۔ زخمی ہونے والوں میں انسپکٹر ساجد ایس ایچ او جنڈ، عامر سجاد اے ایس آئی ، خرم شہزاد اے ایس آئی ،عثمان علی ، شاکر علی، عمر شہزاد ، ایم اکبر، عرفان علی ،عزیز احمد ،ثاقب علی ، عبدالمالک، مظہر، محمد قاسم، ظہیر عباس، غلام فرید، محمد عمران اشرف،طیب حسین شاہ ، محمد عمران ، عمر خان، شرجیل اجمل، عمران خان،ایم انمول، قاسم آسی، عمران شہزاد ،فیزان خان اور سراج احمد شامل ہیں ۔ ان پولیس اہلکاروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے ۔
Comments are closed.