اسلام آباد ( آن لائن ) لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج باقاعدہ سنبھال لیا۔سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ریٹائرڈ، ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ہفتے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی اور نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمود الزمان کی بطورسیکرٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہوگئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق میجرجنرل عامراشفاق کیانی قائم مقام سیکرٹری دفاع کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھالنے پر، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، ریٹائرڈ نے شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed.