آئینی ترمیم کا معاملہ، نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا۔ نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا تاہم ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد نواز شریف لندن اور امریکا جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

Comments are closed.