عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا
اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال پر غورکیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر ن لیگ نواز شریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا، ملاقات میں مجوزہ آئینی اصلاحاتی پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.