آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس فیصلہ،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر پارلیمانی امور کی مشاورت ہوئی ہے اورقومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلائے جانے پر مشاورت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو بھی واپس بلالیا۔۔خورشید شاہ ،طارق فضل چوہدری سمیت متعدد اراکین بیرون ملک ہیں ۔حکومت نظرثانی کیس میں فیصلے کے بعد پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کروائے گی۔

Comments are closed.