سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن
شمالی وزیرستان، راولپنڈی (آن لائن)سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن، موثر کارروائی کے دوران چھ خوارجی مارے گئے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور 5 اہلکار بہادری سے لڑتے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 6 خوارجی مارے گئے، تاہم فائرنگ کے شدیدتبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور 5 اہلکارشہید ہو گئے، شہدامیں لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت،نائیک محمداللہ، لانس نائیک اخترزمان،لانس نائیک شاہداللہ،لانس نائیک یوسف علی اورسپاہی جمیل احمد شامل ہیں، علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزمہیں، 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے۔ 30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔
لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی۔30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔ لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے۔لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔ لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔ 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے۔
لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی۔ 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔ سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔
Comments are closed.