ڈیرہ غازی خان (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی پارلیمانی لیڈراور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈووکیٹ مہر فدا حسین کے مطابق زرتاج گل ڈیرہ غازی خان میں اپنی گھر میں سو رہی تھیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد زرتاج گل کو لیکر گئے، بغیر جوتے اور دوپٹے زرتاج گل کو گرفتار کر کے لیکر گئے۔ ایڈوکیٹ فدا حسین کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو بنانے والوں کے موبائلز چھین لیے گئے۔
Comments are closed.