علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لئے جانے کی افوائیں بے بنیاد

اسلام آباد (آن لائن)علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لئے جانے کی افوائیں بے بنیادنکلی ۔علی امین گنڈا پور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رھا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواوٴں سے گریز کیا جائے۔

Comments are closed.