وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ اسمبلی پہنچ گئے

پشاور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے خیبرپختونخواہ ہاوٴس سے لاپتا ہونے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے، ارکان اسمبلی نے علی امین گنڈاپور کے اسمبلی پہنچنے پر ان کے حق میں نعرے لگائے۔بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں شام سے شروع ہونے والے اجلاس میں سپیکر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر لاپتا ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے

Comments are closed.