چینی شہریوں پر حملہ افسوسناک،غم میں برابر کے شریک ہیں، مولانافضل الرحمن
اسلام آباد (آن لائن)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی حملے میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،اپنے تعزیتی پیغام میں مولانافضل الرحمن نے کہا کہ برادر ملک چائنہ کے شہریوں پر حملہ افسوسناک ہے،ملک میں نہ امن ہے ،نہ جمہوریت ہے ،نہ معیشت درست سمت جا رہی ہے،عرصہ دراز سے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،واقعے کی تحقیات کرکے مجرموں کو فوری سزا دی جائے،بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں،جے یو آئی برادر چائنہ ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Comments are closed.