سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی دائر درخواستوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری نے سپریم کورٹ میں دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کر سکتی، عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے، مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، حکومت آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو خلاف آئین اور کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ سے متعلقہ کسی قسم کی ترمیم اسکروٹنی کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائے۔

Comments are closed.