بشری بی بی کی ملاقاتوں کی فوٹیج موجود ہے،حافظ حمد اللہ
اسلام آبا د( آن لائن)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے بشری بی بی کی ملاقاتوں کی خبر سے متعلق جوابی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے ،
بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے،دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا،اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتادیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ چیرمین پی ٹی آئی پہلے کئی ملکوں سے تعلقات خراب کر چکا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے وہ ڈیموکریٹ نہیں ہیپوکریٹ ہے ،عمران خان بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہے،کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے آج خود این آر آو کی بھیک مانگ رہا ہے،چیرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ہر سوال کاجواب دینا ہوگا،عمران خان کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے۔ پہلے کہا تھا یہ کسی اور کی زبان بول رہا ہے،آج ملک کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار عمران نیازی اور ان کے سپورٹرز ہیں۔
Comments are closed.