آئینی عدالت کے نام پر ایک کٹھ پتلی عدالت قائم کی جارہی ہے جو ایگزیگٹیو کے تابع ہوگی‘حافظ حمداللہ

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے نام پر ایک کٹھ پتلی عدالت قائم کی جارہی ہے جو ایگزیگٹیو کے تابع ہوگی‘ایک طرح سے سپریم کورٹ کو کھڈے لائن لگا دیا جائیگا ‘وکلاء تنظیمیں نکلیں اب عدلیہ اور آئین کی تحفظ کی جنگ لڑنے کا وقت ہے۔آئینی عدالت کے قیام کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے نام پر ایک کٹھ پتلی عدالت قائم کی جارہی ہے جو ایگزیگٹیو کے تابع ہوگی ‘جس کا چیف جسٹس فرد واحد وزیر اعظم کی صوابدید پر لگایاجائیگا‘

اس آئینی عدالت کو وہ تمام اختیارات دی جارہی ہے جو سپریم کورٹ کو حاصل ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ ایک طرح سے سپریم کورٹ کو کھڈے لائن لگا دیا جائیگا وکلاء تنظیمیں نکلیں اب عدلیہ اور آئین کی تحفظ کی جنگ لڑنے کا وقت ہے ‘خاموشی اختیار کی گئی تو تاریخ معاف نہیں کریگی ۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے نام پر ہونے والے کسی بھی کاروائی کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہوسکے گی ‘کیا عدالتوں کو غیرسیاسی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ججز کی تعیناتی سیاسی جماعتوں کی صوابدید پر کی جائے‘شاید حکومت کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ کو ختم کرو ورنہ گھر جاوٴ۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اس قسم آئینی عدالت کی حمایت آئین اور عدلیہ پر خودکش حملہ ہوگا جس کی، بلاسٹ، سے سیاست سیاستدان، پارلیمنٹ جمہوریت آئین اور عدلیہ بلڈوز ہوگی ۔

Comments are closed.