سعودی وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے پاکستان آمد کا شیڈول طے

اسلام آباد(آن لائن)سعودی وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے پاکستان آمد کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔وزیراعظم آج جمعرات کوسعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا، سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں بھی 11 اکتوبر کو متوقع ہیں، وزارتی سطح پر سعودی وفد کیساتھ گول میز اجلاس بھی پرسوں ہوں گی،ذرائع کے مطابق وفد کیساتھ جمعرات کو ابتدائی سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہو گا۔مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے۔سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونیکیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہونگے۔سرمایہ کاری کیلئے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Comments are closed.