ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ؛ ابرار احمد بخار میں مبتلا

ملتان (آن لائن)ملتان ٹیسٹ میں شریک پاکستانی لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ابرار احمد بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انگلیں ڈ کیخلاف تاحال میدان پر نہیں آسکے۔ابرار احمد کو بخار دور کرنے والی معمول کی ادویات دیکر ریسٹ کرنے کی ہدایت کی گی ہے تاکہ وہ زیادہ تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں اور جلد صحت یاب ہوسکیں۔

ٹیم میں شامل واحد اسپلشٹ اسپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اب تک 35 اوورز میں تقریبا 5 کی اوسط سے 174 رنز لٹائے ہیں تاہم کسی بھی انگلش بیٹر کو پویلین کی راہ نہیں دکھا سکے۔ابرار احمد کی عدم موجودگی میں پاکستان کا اسپن بولنگ اٹیک مزید کمزور ہوگیا ہے جبکہ فیلڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے سلمان علی آغا پر کپتان کو انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔کپتان شان مسعود صام ایوب اور سعود شکیل کو آزما رہے ہیں کہ شاید ان کی بولنگ کارگر ثابت ہو اور وہ انگلش بیٹرز کو پریشان کرسکیں۔

Comments are closed.