ملتان ٹیسٹ؛ سست بیٹنگ!بابر، سعود، عبداللہ تنقید کی زد میں

ملتان(آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بابراعظم، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی جانب سے محتاط بیٹنگ کے انداز پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے ملتان کی فلٹ پچ پر بابراعظم، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل جانب سے محتاط بیٹنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تینوں کرکٹرز پچ کے مطابق نہیں کھیلے اور اپنی باری کیلئے فکر مند نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ کپتان شان مسعود اور آغا سلمان نے جارحانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا لیکن دیگر بلیبازوں نے 70-80 گیندوں پر 30 رنز بنانے یا اتنے فلیٹ ٹریک پر 180 گیندوں میں سنچری بنانے کا کیا فائدہ؟۔باسط علی نے کہا کہ شان مسعود نے 177 گیندوں پر 151 اور آغا سلمان نے 119 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 177 گیندوں پر 82 رنز بناسکے، اسی طرح بابراعظم 71 گیندوں پر 30۔ جس نے پاکستان کا اسکورنگ ریٹ کم کردیا۔سابق کرکٹر نے مشورہ دیا کہ سعود شکیل کو انگلینڈ کے اسپنرز کے خلاف زیادہ جارحانہ ہونے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا جس کا موقع انہوں نے ضائع کیا۔دوسری جانب مہمان ٹیم کے ہیری بروک اور جو روٹ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بالنگ لائن پر پریشر بڑھا دیا۔ دونوں انگلش بیٹرز 141 اور 176 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

Comments are closed.