شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں،چین کا 15رکنی وفد، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔

Comments are closed.