لاہور(آن لائن)سلیکٹرز نے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز دے دی۔
ٹیسٹ میچوں کی گزشتہ 18 اننگز میں بابر اعظم ایک ففٹی بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2022ء کے بعد سے کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کی جگہ کامران غلام اور ابرار احمد کی جگہ اسپنر مہران ممتاز کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری سے ہوگا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا گیا۔بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر حسیب اللہ خان سکینڈ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ذرائع کے مطابق نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.