دبئی (آن لائن)ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار ہیں، اگر گرین شرٹس کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ بہتر رن ریٹ کے باعث ٹورنامنٹ کے ٹاپ 4 فور میں جگہ بناسکتی ہے۔پاکستان ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کیلئے کیویز کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بھارت نے کینگروز کو شکست دی تو قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔پاکستان کی سینئر بالر ڈیانا بیگ بھی ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ انکی جگہ ناجیہ علوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.