لاہور ہائیکورٹ، عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار
لاہور(آن لا ئن)چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکیل کی جیل میں ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت کس طرح ہائیکورٹ کے معاملے میں مداخلت کر سکتی ہے؟۔ بہتر ہے آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ جبکہ رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا اور درخواست گزار کو اسلام آباد سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
Comments are closed.