آئین میں ترمیم کے لیے لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے،اسد قیصر

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے حالات ایسے ہیں جو شاید نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا نے کبھی نہ دیکھے ہوں گے،آئین میں ترمیم کے لیے لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے،دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ ووٹ کے لیے لوگوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جائے۔ایک بیان میں اسد قیصرنے کہا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کی پیشکشیں کی جائیں

،عہدوں کا لالچ دیا جائے اور پھر کہا جائے کہ یہ سب جمہوری عمل ہے ہمارے سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارنے، ان کے ضمیر خریدنے، اور کھلے عام پیسوں اور عہدوں کی پیشکش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔اسد قیصرنے کہا کہ ہم کسی صورت ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، لیکن ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Comments are closed.