پاکستان اور چین کے کرنسی کے تبادلے،انسانی وسائل کی ترقی،اطلاعات ومواصلات کے شعبوں اور غذائی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر شعبوں میں معاہدے‘دستاویازت کا تبادلہ

دو طرفہ معاہدے دونوں دوست ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہیں‘ شہبازشریف

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے،انسانی وسائل کی ترقی،اطلاعات ومواصلات کے شعبوں اور غذائی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دو طرفہ معاہدے دونوں دوست ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہیں اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پیر کو یہاں ہونے والی ایک تقریب میں ان معاہدوں پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء اعظم نے گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کی تقریب منعقد ہوئی

، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی دستاویز، گوادر پر 7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس کے نکات کی دستاویز، دونوں ملکوں میں سمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ تقریب کے دوران پاکستان اور چین میں انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز، اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، دونوں ملکوں میںآ بی وسائل کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، سلامتی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی دستاویز، غذائی تحفظ کے شعبہ میں مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاک چین افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر پاک چین مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے ۔پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ۔سی پیک کے تحت گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نکات کی دستاویز کا تبادلہ کیا

۔دونوں ممالک کے درمیان سمارٹ کلاس رومز ‘ انسانی وسائل کی ترقی سے ‘سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیاپاکستان اور چین کے درمیان آبی وسائل کے شعبے میں بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا ۔مشترکہ لیباٹریوں کے قیام اورسلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اورغذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔پی ٹی وی کے پروگراموں کے تبادلے سے متعلق بھی دستاویز کا تبادلہ کیاگیا۔کرنسی تبادلے کا معاہدہ سٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنہ کے درمیان ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین نے صنعت ،زراعت اور تجارت کے شعبے مینں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا‘دو طرفہ معاہدے دونوں دوست ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے ‘پاکستان کی ترقی کے لئے چین کے پختہ عزم کے معترف ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں چین نے نمایاں کردار ادا کیا ‘گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ دونوں ملکوں کی مظبوط دوستی کا مظہر ہے ‘گوادر ائیر پورٹ سی پیک کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ ہے ۔

Comments are closed.