پاکستان عالمی تنہائی سے نکل آیا ، چینی وزیرا عظم کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل آیا ۔ چینی وزیرا عظم کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ایس سی او کانفرنس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ملائشیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کا انتہائی کامیاب دورہ کیا ۔ اس کے بعد سعودی عر ب کے اعلی سطحی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اب چینی وزیراعظم پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ۔ انکا کہ انھیں پاکستا ن سے بے پناہ محبت ہے ۔ یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب عالمی تنہائی سے سے نکل آ یا ۔ انہوں نے کہا دنیا میں پاکستان ابھرتی معشت بن چکا ۔ مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد تک گر گئی ہے بلومبرگ نے بھی پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار د یا ۔ دنیا بھر کے ما لیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا چین کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے ۔ وہ اپنے اس دورے کے موقع پر بڑے منصوبوں کے آ غاز کا اعلان کریں گے ۔ ایس سی او کانفرنس سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی ۔ ستائیس سال بعد ملک میں اتنا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان خطے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ سی پیک سے ملک میں چونسٹھ ارب ڈالر کی سر مایہ کاری ہوئی ۔ انہوں نے کہا ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وفاقی دارلحکومت کو شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے ۔ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین دارلحکومتوں میں شمار ہوتا ہے ۔ یہاں آنیوالے مہمان اچھی یادیں لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں سہولیات کی فراہمی پر وزارت اطلاعات کی پوری ٹیم کا مشکور ہوں۔ غیر ملکی صحافیوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایک چھت کے نیچے صحافیوں کو تمام تر سہولیات میسر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا ایس سی او کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا وڑن ہے ہم اپنی ثقافت اور امن پسندی کی سوچ کو اجاگر کریں۔ اس وقت ایک طرف انا پرستی اور ایک طرف حب الوطنی ہے۔ کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں۔ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتوں کا وجود بھی ہے ۔ تحریک انصاف کی کال غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے، یہ آپس میں لڑے ہوئے لوگ ہیں، انہیں خود اپنی سمجھ نہیں۔ ان لوگوں نے اگر احتجاج کرنا ہے تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہمیشہ بڑاواضع رہا ہے ۔ ہم اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے خواہاں ہیں ۔

Comments are closed.