بنوں (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ تاحال آنے والی اطلاعات کے مطابق جاری ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگرد پولیس لائنز کے اندر گھس گئے اور اس وقت شدید فائرنگ جاری ہے۔ شدید فائرنگ کے باعث روڈ سنسان ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد برقعے پہن کر پولیس لائنز میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔بنوں پولیس اور فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین خوارجی ہلاک ہوگئے۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس لائنز کے آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Comments are closed.