لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی سالگرہ پر شاہین آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔کپتانی کو لیکر شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بیچ فاسٹ بولر نے اپنے سابق کپتان کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیج کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونیوالے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، تینوں کرکٹرز کو آرام کی عرض سے گھر بھیجا گیا ہے۔بابراعظم آج اپنی تیسری سالگرہ منارہے ہیں جبکہ انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر سابق کرکٹرز و تجریہ کار بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔دوسری جانب شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور آنے والے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.