پاکستان کی اٹلی کی مشترکہ بحری مشقوں کیلئے اطالوی بحریہ کا ایئرکرافٹ کیریئر اور فریگیٹ پاکستان پہنچ گئے‘ بھرپور خیرمقدم
کراچی (آن لائن)پاکستان کی اٹلی کی مشترکہ بحری مشقوں کیلئے اطالوی بحریہ کا ایئرکرافٹ کیریئر اور فریگیٹ پاکستان پہنچ گئے جن کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ اطالوی سفیرنے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ خطے کی اہم بحری قوت ہے اور پاک اطالوی معاشی و دفاعی تعاون کے روشن امکانات ہیں۔ اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور(CAVOUR)اور فریگیٹ الپینو(ALPINO) دورہ پاکستان پر کراچی پہنچے ہیں ۔کاوور (CAVOUR) کراچی بندرگاہ میں آنے والا اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ہے ۔جہاز کی کراچی آمد پر پاک بحریہ کے اعلی حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا استقبال کیا۔اطالوی جہاز کے ہمراہ اٹالین نیوی کے اعلی حکام اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کا دورہ کیا۔اطالوی سفیر اور بحریہ کے اعلی حکام نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورہ کے دوران پاکستان بحریہ اور اطالوی ائیر کرافٹ کیرئیر اسٹرائیک گروپ، بشمول جدید F-35 Lightning II لڑاکا جہاز مختلف مشقیں بھی کریں گے۔ اطالوی سفیرنے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ خطے کی اہم بحری قوت ہے اور پاک اطالوی معاشی و دفاعی تعاون کے روشن امکانات ہیں۔
Comments are closed.