پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاوٴس آمد، مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت

کراچی( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاوٴس آمد ہوئی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی ۔دونوں رہنماؤں نے نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور خطے کے استحکام میں معاون ہوگا،

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو اور ناصر محمود سومرو، جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں کامران مرتضی، مفتی ابرار، مولانا اسجد محمود، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے۔

Comments are closed.