وزیراعظم ایس سی او سربراہ اجلاس میں آنے والے مہمانوں کو فرداً فرداً خود استقبال کیا ‘ مصافحہ کرتے رہے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایس سی او سربراہ اجلاس میں آنے والے مہمانوں کو فرداً فرداً خود استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کرتے رہے۔ایس سی او سیکریٹری جنرل، ایران کے وزیر صنعت سید محمد اتابک، منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف بھی کنونشن سینٹر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جن کا وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اور تاجک وزیراعظم ہررسول زادہ کے ساتھ ساتھ قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف بھی کنوشن سینٹر پہنچ گئے۔
بعد ازاں، روس کے وزیراعظم میخائیل مشوستن اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کنونشن سینٹر پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہم منصبوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس کے بعد باضابطہ تقریب کے آغاز پر ایس سی او سربراہ اجلاس میں شریک رہنماں کا گروپ فوٹو لیا گیا۔
Comments are closed.