کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا ہیڈکوچ معطل

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کردیا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے سے ہٹا دیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا ہے۔

Comments are closed.