شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پرسخت سکیورٹی اقدامات

اسلام آباد(آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پرسخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ۔اسلام آباد میں 30 ایڈیشنل ناکے لگا دئے گئے‘ان ناکوں کا مقصد شہریوں کو ریڈ زون جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکنا تھا۔30 ناکوں پر 1287 افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔30 ناکوں کی نگرانی 4 ایس پی جبکہ 43 ڈی ایس پیز نے کی۔ایمبیسی روڈ۔سروردی روڈ سری نگر ہائی وے۔ناظم الدین روڈ پر ناکے لگائے گئے۔آغا خان روڈ۔قائد اعظم یونیورسٹی چوک اور شاہدرہ روڈ پر بھی ناکے لگائے گئے ہیں۔نیلور سے بری امام۔سیکٹر ایف سکس 3 کارنر پر ناکہ لگایا گیا ہے۔

فیصل چوک۔فیصل ایونیو اور نواز چوک میں بھی ایڈیشنل ناکے لگائے ہیں۔جناح ایونیو۔ڈی واٹسن فضل حق اور جی سیون لوپ پر بھی ناکہ لگایا گیا ہے۔فیصل ایونیو۔شکر پڑیاں اور پریڈ گراونڈ کے قریب بھی ایڈیشنل ناکہ لگایا گیا ہے۔ان ناکو کا مقصد شہریوں کو ریڈ زون جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکناتھا۔اسلام آباد پولیس نے کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی لگا دی۔اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند رکھا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لہترار روڈ بھی بند کر دیا۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed.